Arcavia

Urdu - ਉਰਦੂ
آرکیویہ ایک جدید ادارہ ہے جو دیکھ بھال اور تیمارداری کی اطمینان بخش سہولیات آپ کے گھر پر بہم پہنچاتا ہے۔ ہمارا اولین مقصد آپ کے لیے ایک خوشحال اور صحت مند طرزِ زندگی کو جاری رکھنے میں آپ کی بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے۔

ایسے افراد جو ہسپتال یا کسی اور صحت مرکز میں داخل نہیں ہونا چاہتے ان کے لیے گھریلو نگہداری سہولت ایک بہترین حل ہے۔

آرکیویہ کا امتیازی پہلو

کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کا دل گھر میں ہی سکون پاتا ہے اسی لیے ہم  تیمارداری کی اعلیٰ سہولیات آپ کے گھر پر فراہم کرنے پر کوشاں ہیں۔

آپکا اپنے گھر کی آزاد فضاء میں ایک پرسکون اور پر وقار زندگی کا سفر یقینی بنانے میں آپ کی معاونت ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ صحت کے معاملے میں کوئی ایک طریقہ کار تمام افراد کی ضروریات کا احاطہ نہیں کرسکتا اسی لیے ہم ہر صارف کی جداگانہ اور انفرادی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہیں۔

ہماری وسیع تر سہولیات کی وجہ سے ہسپتال میں بلا ضرورت قیام میں کمی اور جلد از جلد صحت یابی میں بہت مدد ملتی ہے اور آپ اپنے گھر میں محفوظ اور پر سکون ماحول حاصل کرپاتے ہیں۔ 

ہمارا وعدہ

ہماری سہولیات آپ کے لیے کیوں بہترین ہیں

  • ہم مہیا کرتے ہیں ایک دردمند نگہداری سہولت تاکہ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ ایک بلند معیارِ زندگی کو جاری وساری رکھ سکیں۔
  • آپ کے تعاون سے ایک پُراثر نگہداری منصوبہ تشکیل دیا جاتا ہے تاکہ آپ کی تیمارداری کی سہولت آپکی ضروریات اور جیب کے مطابق ہو۔
  • آپکے لیے بنائے گئے منصوبے کا آپکو تدارک کروانا تاکہ آپ اپنے منصوبے کو بہتر طور سمجھ سکیں۔
  • آپکے معالجین کے ساتھ رابطہ رکھنا اور نگہداری منصوبے کو آپکی طبی ضروریات سے ہم آہنگ رکھنا۔
  • آپکی شخصی اور جسمانی حفظِ صحت کو مقدم رکھنا

افراد کی معیاری طرزِ زندگی کو یقینی بنانا

شاندار سہولیات کی فراہمی کے عزم کے ساتھ ہم لوگوں کی زندگیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ کوشاں ہیں۔

ہمارا پُرعزم ساتھ

گھرکے پیاروں کی طرح ہمیں بھی اپنے ساتھی عزیز ہیں۔ اسی لیے ہم ایسے تیمارداروں کا چناؤ کرتے ہیں جو درست مہارت اور اپنے فرائض منصبی سے بھی آگے بڑھ کر آپ کے رفیق ِکار ہوں۔

Initial Meeting

ابتدائی ملاقات

ابتدائی ملاقات کے دوران ہمارے منصوبہ ساز آپکی آراء، ضرورتوں اور آپ کے گھر والوں سے گفتگو کے بعد ایک ابتدائی رپورت تشکیل دیتے ہیں۔ اس عملدرآمد سے ہمیں آپ کی ضروریات کے مطابق ایک جامع نگہداری منصوبہ بنانےمیں مدد ملتی ہے۔

ہم مزاج تیماردار

ایک مریض اور تیماردار کے درمیان ذہنی ہم آہنگی باہمی اعتماد کے لیے بہت ضروری ہے۔ بہترین نگہداشت کے لیے ہم ایسے تیماردار کا تعین کرتے ہیں جو آپکے سماجی، لسانی اور اجتماعی طورطریقوں سے ہم آہنگ ہو۔

چوبیس گھنٹے معاونت

ہماری معاون ٹیم پورے سال دن کے چوبیس گھنٹے سہولت پر معمور رہتی ہے۔ ہم یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے تیماردار ہر وقت تیار اور بدلتے اوقاتمیں بھی مستعد رہیں۔

ابتدائی مشورہ کے لیے ہم سے رابطہ کریں اور اپنے پیاروں کے لیے بہترین طرزِ زندگی کا انتخاب کریں۔
آرکیویہ آپ کی زندگی آسان بنانے پر کوشاں ہے۔ آپ بھی آرکیویہ کا حصہ بنیں اور بہترین نگہداری کی تربیت حاصل کریں۔
[contact-form-7 id="3959" title="Career Nurses"]  
[contact-form-7 id="3992" title="Career PSW"]  
[contact-form-7 id="4468" title="Living Contact Form"]